مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہا ایران نے امام خمینی کی قیادت میں جمہوریت کو حقیقت میں بدل دیا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ کی راہ میں قدم اٹھایا۔ چنانچہ رہبر معظم کہتے ہیں کہ امام خمینی دینی معاملات پر کسی سے لچک یا تعارف کے قائل نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور اسلامی تعلیمات دونوں ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ آج ہم 45 سال بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دشمنوں کی تمام سازشوں کا توڑ عوام ہیں۔ اسلامی انقلاب کا تسلسل عوام کی میدان میں موجودگی پر منحصر ہے۔
قالیباف نے تاکید کی کہ عوام کی شرکت کے بغیر اسلامی انقلاب کو برقرار رکھنے کی سوچ انقلاب کی روح سے انحراف ہے۔ عوام کے بغیر ہم انقلاب کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر محاذ پر مقاومت سے مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے۔ غزہ اور لبنان کے میدان جنگ میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ