13 جنوری، 2025، 8:16 AM

ایرانی بارڈر فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ضبط کر لیا

ایرانی بارڈر فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ضبط کر لیا

ایران کی بارڈر فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے سردشت میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم سے دھماکہ خیز مواد کی ایک کھیپ ضبط کر لی گئی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی بارڈر فورس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے سردشت میں دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد کی ایک کھیپ ضبط کر لی گئی ہے۔

  انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بارڈر فورس نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کے دوران  دھماکہ خیز مواد سے بھرے 10 بیگ ضبط کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی خبر ملتے ہی سردشت بارڈر کے محافظوں نے فوری طور پر کاروائی کی اس دوران دہشت گرد فرار ہوگئے۔"
ایرانی بارڈر پولیس کے سربراہ نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ضبط کر لئے گئے سامان میں تقریباً 77 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے 15 پیکجز، 5000 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر اور 13 خودکش جیکٹس شامل تھیں۔

News ID 1929529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha