مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024ء میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا، حکومت قوم کے ساتھ وعدوں پر عمل کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی ہر عالمی فورم پر فلسطین خصوصاً غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کھل کر آواز بلند کر چکے ہیں جب کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جموں کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ممکن بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر جس طرح سے پاکستان نے آواز اٹھائی ہے، شاید ہی کسی اور ملک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ