2 جنوری، 2025، 11:21 AM

فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی، غرب اردن میں الجزیرہ کی نشریات بند

فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی، غرب اردن میں الجزیرہ کی نشریات بند

محمود عباس کی جماعت نے صہیونی حکومت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے مختلف علاقوں میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں الجزیرہ کی نشریات اور اس کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ فلسطینی وزرائے ثقافت، داخلہ، اور مواصلات پر مشتمل کمیٹی نے کیا، جس میں دعوی کیا گیا کہ الجزیرہ اشتعال انگیز مواد اور  غلط معلومات دینے کے علاوہ داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا تھا۔

فیصلے کے مطابق الجزیرہ کی سرگرمیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ وہ فلسطینی قوانین اور ضوابط کی پابندی نہ کرے۔

فلسطین کی صحافتی تنظیموں اور مقاومتی محاذ نے اس اقدام کو غیر منصفانہ، آزادی اظہار کے منافی، اور فلسطینی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1929259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha