مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں تقریبات کا آغاز چند لمحے قبل جنوبی بیروت کے علاقے حریک میں ہوا ہے۔
اس دوران شہریوں کی ایک بڑی تعداد سید مقاومت کی جائے شہادت پر لبیک یا نصراللہ کے نعرے لگا رہی ہے۔
یاد رہے کہ سید حسن نصر اللہ حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی کی شہادت کے بعد تنظیم کی سپریم کونسل کے اتفاق رائے سے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اور 27 ستمبر کو صیہونی رجیم کے فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ