30 نومبر، 2024، 11:57 PM

عمان اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت، حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال

عمان اور شام کے وزرائے خارجہ کی  ٹیلیفونک بات چیت، حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال

عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران حالیہ صورت حال میں دمشق کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اپنے شامی ہم منصب بسام صباغ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملک کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمان کی وزارت خارجہ کے مطابق: انہوں نے شام کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امن و سلامتی کو بحال کرنے پر تاکید کی۔

 عمان کے وزیر خارجہ نے شام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام گروہوں سے بات چیت اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1928491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha