مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی فوج کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
صہیونی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نتن یاہو اور وزیرجنگ فوج میں اختلافات کی وجہ سے فوجی سربراہ کو برطرف کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر باخبر صہیونی ذرائع نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگ بندی کے نتیجے میں ہونے والے امن سے فائدہ لیتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ہرٹزی ہالیوی کی جگہ نئے سربراہ کی تعییناتی عمل میں لائی جائے۔
جنرل ہالیوی نے جنگ کے دوران نتن یاہو کابینہ کی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بارے میں تحقیقات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دینے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ