12 نومبر، 2024، 2:01 PM

ایران اور شام کے اعلی حکام کی آستانہ ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

ایران اور شام کے اعلی حکام کی آستانہ ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے اعلی مذاکرات کار اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور شام کے اعلی حکام نے قازقستان کے دارالحکومت میں آستانہ عمل سے متعلق 22ویں بین الاقوامی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

فریقین نے خطے کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر علاقے میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں اور شام کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے لیے اپنی جامع حمایت اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے اصولی موقف کا مقصد علاقائی امن و استحکام کا تحفظ اور خطے کے ممالک کی قومی سلامتی کی حمایت کرنا ہے۔

خاجی نے شام کے ساتھ ایران کے دیرینہ اور مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک صیہونی حکومت کے جرائم کا مقابلہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کے امکانات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ترکی کی باہمی گفت و شنید کے خطے کے موجودہ منظرنامے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دریں اثناء شامی وفد کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے، خطے میں پائیدار استحکام اور سلامتی کے حصول اور فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد کے لئے علاقائی تعاون پر زور دیا۔

News ID 1928079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha