5 نومبر، 2024، 5:02 PM

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور بارود فیکٹری پر نئے میزائل حملے

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور بارود فیکٹری پر نئے میزائل حملے

لبنانی مزاحمت نے صیہونی رجیم کی حرمون 810 بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور حیفہ کے جنوب میں بارود بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کریات شمونہ میں خطرے کا سائرن بجا ہے۔

  حزب اللہ نے معالیہ گولانی بیس میں 810 حرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جب کہ کفر شوبہ کی بلندیوں پر الرمثا بیس کے علاوہ جنوبی حیفہ کے شہر الخدیرہ میں بارود بنانے والی فیکٹری کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی مدد اور لبنانی عوام کے عوام کے دفاع میں مجاہدین نے خیبر آپریشن کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے "لبیک یا نصراللہ" کی پکار کے ساتھ مقبوضہ حیفا کے جنوبی شہر  الخدیرہ میں واقع بارود کے کارخانے کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1927931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha