مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ نیوز چینل کے رپورٹر نے یمن کے شہر تعز میں ایک اسکول پر امریکی اور برطانوی اتحاد کے نئے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تعز کے ضلع الجند میں ایک اسکول پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ ہوائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب صوبہ تعز کے مقامی ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
ان ذرائع نے آگاہ کیا کہ دو طالب علم شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ