4 اگست، 2024، 8:34 PM

ایران، ارامنہ فرقے کے سربراہ کی شہید ہنیہ پر حملے کی مذمت

ایران، ارامنہ فرقے کے سربراہ کی شہید ہنیہ پر حملے کی مذمت

ارامنہ فرقے کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصٖفہان اور جنوبی ایران میں بسنے والے ارامنہ فرقے کے سربراہ نے تہران میں صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل عبدالسلام ہنیہ کی شہادت ان کے لئے فخر جبکہ دہشت گرد صہیونیوں کے لئے رسوائی کا باعث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی حالیہ جنایات کے بعد انسانی حقوق کے دعویداروں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہوگیا ہے لیکن عالمی سطح پر ظلم و ستم کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ صہیونی حکومت انسانی حقوق اور عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ انسانوں کا خون بہارہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس جنگ میں مظلوموں کو ظالم صہیونیوں پر فتح حاصل ہوجائے گی۔

ارامنہ کے سربراہ نے ملت ارامنہ کی جانب سے حماس کے سربراہ کی شہادت پر فلسطینی عوام اور مقاومتی محاذ کو تسلیت پیش کی اور صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

News ID 1925789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • 21:15 - 2024/08/04
      0 0
      Araamna kiya hay?