1 اگست، 2024، 2:04 PM

شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بدلے اعلی صہیونی عہدیدار کو نشانہ بنایا جائے، قاضی زادہ ہاشمی

شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بدلے اعلی صہیونی عہدیدار کو نشانہ بنایا جائے، قاضی زادہ ہاشمی

شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ سید قاضی زادہ ہاشمی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے جواب میں اعلی صہیونی عہدیدار کو نشانہ بنایا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سابق صدارتی امیدوار سید قاضی زادہ ہاشمی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بدلے میں صہیونی حکومت پر اسی نوعیت کا جوابی حملہ کیا جائے۔

مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب دشمن نے حماس کے سربراہ کو شہید کردیا ہے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے کسی اعلی صہیونی عہدیدار کو نشانہ بنانا چاہئے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کے ذاتی محافظ کے ہمراہ منگل کی رات کو شہید کردیا تھا۔

News ID 1925741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha