20 جولائی، 2024، 10:52 AM

فضائی دفاع زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہے، جنرل رحیم زادہ

فضائی دفاع زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہے، جنرل رحیم زادہ

خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر جنرل رحیم زادہ نے کہا ہے کہ حساس اور نازک مواقع پر دشمن کا بہتر مقابلہ کرنے کے لئے ملک کے فضائی دفاع کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے شمال مغربی ایئر ڈیفنس زون کے دورے کے موقع پر کہا کہ حساس اوقات اور نازک حالات میں زیادہ اور موثر کارکردی ملک کے فضائی دفاع کا بنیادی اور اہم ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی مقامات اور دفاعی اڈوں پر تعینات ایرانی جنگی افواج کو ملک کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کو پسپا کرنے کے لیے ہمیشہ پوری تیاری کرنی چاہیے۔ ایرانی آرمی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان اتحاد اور ہمدردی اسلامی جمہوریہ کی دفاعی طاقت کے اہم عوامل میں سے ہے۔

جنرل رحیم زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے اصولوں کے دفاع کے لیے  ایرانی مسلح افواج اپنے خون کا آخری قطرے تک بہانے کے لئے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجی ماہرین اور انجینئروں نے حالیہ برسوں میں وسیع پیمانے پر ملکی سازوسامان کی تیاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسلح افواج کو خود کفیل بنا دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور رہبر معظم کی قیادت میں دفاعی طاقت کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

News ID 1925515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha