16 مئی، 2024، 12:31 PM

ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی، آسٹریلوی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی، آسٹریلوی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ایرانی شخصیات اور اداروں کے خلاف پابندی عائد کرنے پر آسٹریلوی چارج ڈی افئیرز کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کی جانب سے بعض ایرانی اداروں اور شخصیات کے خلاف پابندی عائد کرنے پر ایرانی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تہران میں تعیینات آسٹریلوی چارج ڈی افئیرز کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ایرانی دفتر خارجہ کے شعبہ اوقیانوس کے سربراہ نے ایرانی اداروں اور شخصیات کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے آسٹریلوی چارج ڈی افئیرز کو آسٹریلوی حکومت کے غیرذمہ دارانہ فیصلے کے نتائج سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کے اعلی اہلکار نے تاکید کی کہ آسٹریلوی اقدامات کے مقابلے میں ایران بھی جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آسٹریلوی سفارت کار نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی حکومت کے موقف سے کینبرا حکام کو پہلی فرصت میں آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1923977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha