9 مئی، 2024، 8:59 PM

آپریشن "وعدہ صادق" نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

آپریشن "وعدہ صادق" نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کی، ایرانی سینئر کمانڈر

ایرانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا: صیہونی رجیم کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے زبردست تادیبی ردعمل نے دنیا میں ایک نئی اسٹریٹجک تبدیلی کو جنم دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی" نے آج مشہد میں پانچ شہداء کے خاندانوں اور دو سابق فوجیوں کو کمانڈر انچیف کی جانب سے دئے گئے اعزازی تمغوں کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسرائیل آئندہ 25 برس نہیں دیکھ پائے گا، طوفان الاقصیٰ کارروائی اور آپریشن "وعدہ صادق"  نے صیہونی  رجیم کی تباہی میں تیزی لائی ہے اور دنیا کو جلد اس ناسور سے نجات مل جائے گی۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ آج عالمی اور خطے کے منظر نامے کو ان دون آپریشنوں (طوفان الاقصی اور وعدہ صادق) سے پہلے اور بعد کی صورت حال کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح طوفان الاقصی اور غزہ کی مزاحمت نے دنیا کو ایک نئی سمت کی طرف گامزن کیا، اسی طرح آپریشن وعدہ صادق نے بھی دنیا کی اسٹریٹجک تحریک کو ایک نئی سمت میں ڈال دیا ہے۔ 

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا: فوج اپنے مشن کو انجام دینے کے لیے سرگرم ہے، جس کا تعین عسکری ڈسپلن کے دائرے میں ہوتا ہے، اور ہمیشہ خطرات کے مستقبل کے مطالعے کی بنیاد پر چیلینجز کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی ہدف کے تحت افرادی قوت کی بھرتی، فوجی سازوسامان کی تیاری، تربیت، ردعمل اور حکمت عملی کا انتخاب، اور جو کچھ دوسرے عسکری شعبوں سے ہم آہنگی کے ساتھ کیا جانا چاہیے وہ مسلسل کیا جا رہا ہے، تاکہ اگر کسی دن ضرورت پڑی تو اپنے مشن کو بہترین طریقے سے انجام دیں۔

News ID 1923854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha