7 مئی، 2024، 4:14 PM

رفح میں جاری جرائم کی ذمہ داری صیہونی رجیم اور امریکہ پر عائد ہوتی ہے، ایران

رفح میں جاری جرائم کی ذمہ داری صیہونی رجیم اور امریکہ پر عائد ہوتی ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ بالخصوص رفح میں جاری جرائم اور قتل عام کی ذمہ داری صیہونی رجیم اور اس کی سرپرست امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے، دونوں مجرم حکومتوں کو ان وحشیانہ جرائم پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع سرحدی علاقے رفح پر صیہونی غاصب حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی انتباہات اور عالمی برادری کی شدید مخالفت کے باوجود اس پناہ گزین شہر پر حملہ ایک ایسی وحشی حکومت کی ہٹ دھرمی کو ثابت کرتا ہے جو کسی بھی بین الاقوامی اصول کی پاسداری نہیں کرتی جو یقینی طور پر بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

کنعانی نے واضح کیا کہ صیہونی رجیم کے اس اقدام کا مقصد صرف صہیونی مجرموں کے انفرادی اور گروہی مفادات کے تحفظ کی نیت سے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ خطے میں امن و سلامتی کی کلید مغربی کنارے اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کا فوری اور غیر مشروط خاتمہ ہے۔ لہذا تمام بین الاقوامی اداروں کو اس مقصد کے لئے صیہونی رجیم پر دباو ڈالنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ غزہ بالخصوص رفح میں جاری جرائم اور قتل عام کی ذمہ داری صیہونی رجیم اور اس کی سرپرست  امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے، دونوں مجرم حکومتوں کو ان وحشیانہ جرائم پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 

کنعانی نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی اور عدالتی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صیہونی نسل پرست رجیم کے ہاتھوں انسانیت کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے عمل میں تیزی لائیں۔

News ID 1923810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha