مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈوں اور دفاعی تنصیبات پر حملے بڑھ گئے ہیں۔
ملک کے مشرق میں واقع تیل کے کنویں پر قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
المیادین کے نامہ نگار کے مطابق دونوں فوجی اڈوں پر ایک گھنٹے کے اندر حملہ کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق الجیر میں واقع امریکی اڈے کو حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
دیرالزور میں واقع اڈے پر حملے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ ان دونوں اڈوں پر دو مہینوں کے وقفے کے بعد اچانک حملہ کیا گیا ہے جس میں ڈرون طیارے اور میزائل استعمال کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رائٹرز نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی سرحد سے شام کے شمال مشرق میں واقع امریکی اڈے پر پانچ میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ