13 مارچ، 2024، 2:21 PM

لبنان: حماس کے رہنما اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

لبنان: حماس کے رہنما اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید

فلسطینی ذرائع نے لبنان کے شہر صور پر صیہونی رجیم کے ڈرون حملے میں تحریک حماس کے ایک رہنما کی شہادت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک حماس کے رہنما ہادی مصطفی لبنان کے شہر صور کے الرشیدیہ کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران شہید ہوگئے۔ 

ادھر لبنانی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر پہلے لبنان کے شہر صور میں ایک کار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

News ID 1922565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha