22 فروری، 2024، 7:57 PM

برطانیہ کا یمن کی عدن بندرگاہ کے قریب ایک کشتی پر میزائل حملے کا دعویٰ

برطانیہ کا یمن کی عدن بندرگاہ کے قریب ایک کشتی پر میزائل حملے کا دعویٰ

برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے دعوی کیا کہ اسے یمن کے جنوبی ساحل پر عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک جہاز پر دو میزائلوں کے حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے دعوی کیا ہے کہ اسے جنوبی یمن کی بندرگاہ عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک جہاز پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔

برطانوی ایمبری میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے بھی دعوی کیا کہ یمن میں عدن سے 63 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک برطانوی ادارے کی ملکیت میں پالاؤ کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس سے جہاز کے ڈیک میں آگ لگ گئی۔

اس رپورٹ کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی شائع نہیں کی گئی ہیں اور یمنی حکام نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے گزشتہ روز بحیرہ احمر کے جنوب میں ہونے والے دھماکے اور ایک نئے سمندری حادثے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہمیں یمن کے الحدیدہ سے 40 میل مغرب میں بحیرہ احمر کے جنوب میں ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔

واضح رہے کہ یمن نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں وہ صہیونی بحری جہازوں کو بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں انہیں نشانہ بنائے گا۔

News ID 1922102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha