16 فروری، 2024، 2:00 PM

پاکستانی شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

پاکستانی شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر آگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکا فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی 281 ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبرپر آگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبرپر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 188 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

News ID 1921937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha