مہر خبررساں ایجنسی نے سحر نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی کی ضلع عدالت کی طرف سے تاریخی اور قدیم گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندو فریق کو پوجا پاٹھ کرنے کا حق ملنے کے بعد "راشٹریہ ہندو دل" نامی ایک تنظیم کے اراکین نے مذکورہ مسجد کے پاس وشوناتھ مندر روڈ پر نصب سائن بورڈ سے (گیان واپی) "مسجد" لفظ ہٹاکر "مندر" چھپا کاغذ چسپاں کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندو تنظیم نے اس سائن بورڈ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹورازم ڈائریکٹوریٹ اور وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھا تھا جس میں سائن بورڈ سے لفظ "مسجد" ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن اب ہندو فریق کو مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ہندو دل تنظیم کے افراد نے سائن بورڈ پر "مندر" لکھا کاغذ چسپاں کردیا ہے۔
راشٹریہ ہندو دل نامی تنظیم کے لوگوں نے عدالت کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل بھی ہو رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ