13 جنوری، 2024، 4:30 PM

ایران سرحدوں پر نئے میزائل سیکشن اور ڈرون پلاٹون بھیجے گا، جنرل حیدری

ایران سرحدوں پر نئے میزائل سیکشن اور ڈرون پلاٹون بھیجے گا، جنرل حیدری

ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ نئے میزائل سیکشن اور ڈرون پلاٹون سرحدوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل حیدری نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں بلکہ یہ ملک کی سرحدوں کے جغرافیہ سے واقفیت کے لئے انٹیلی جنس سکیورٹی کو تقویت دینے اور فورسز کی آمادگی کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت کو بہتر بنانے کے ہدف کے تحت انجام پارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 جنگی اور موبائل بریگیڈز سرحدوں پر تعینات ہیں تاکہ مستحکم سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ملٹری یونٹس کی تیاری کو بہتر بنایا جا سکے۔

جنرل حیدیی نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے دو قسم کے میزائلوں کی منظوری دینے کے ساتھ آرمی گراؤنڈ فورس میں ان کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

News ID 1921246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha