14 دسمبر، 2023، 5:01 PM

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا یے کہ مظاہرین نے امریکی صدر سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر اٹھا رکھے تھے۔

شرکا نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے چشمے اور ماسک پہن رکھے تھے، مظاہرین نے وائٹ ہاوس کے باہر شمعیں بھی روشن کیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہل کار جوش پال نے مظاہرے کی قیادت کی، جوش پال نے اسرائیل نواز پالیسوں پر امریکی محکمہ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

News ID 1920587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha