20 اگست، 2023، 9:54 AM

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کا حملہ،11 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کا حملہ،11 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کے حملے میں11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے اڑایا، دھماکے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے، گاڑی میں 13 مزدور سوار تھے، 2 شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

News ID 1918504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha