17 اگست، 2023، 1:37 PM

صہیونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ، متعدد فلسطینی جوان گرفتار

صہیونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ، متعدد فلسطینی جوان گرفتار

صہیونی فورسز کی حمایت کے تحت انتہا پسند صہیونی عناصر نے مسجد اقصی پر حملہ کردیا

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی شدت پسندوں نے اسرائیلی فوج کی حمایت کے تحت مسجد اقصی کے باب المغاربہ سے اندر داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز اقدامات انجام دئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مسجد اقصی کے جنوب میں واقع محلے سلوان میں صہیونی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اس سے پہلے بھی اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے انیس سالہ نوجوان کو بھی گرفتار کیا تھا۔ 

دراین اثناء شہر کے مشرقی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر صہیونی فورسز نے ایک جوان فلسطینی کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں بھی صہیونی افواج نے تین فلسطینی جوانوں کو اغوا کرلیا ہے۔ 

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سمندر میں ماہی گیری کے دوران صہیونی افواج نے دو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد رہا کردیا لیکن ان کی کشتیوں کو تاحال اپنے قبضے میں رکھا ہے۔

غرب اردن اور الخلیل کے مختلف مقامات پر قابض صہیونیوں نے بے گناہ فلسطینیوں پر حملہ کرکے ان کے املاک پر قبضہ کرنے کے علاوہ تعمیراتی کاموں میں خلل ڈالا۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی کے اندر فائرنگ کی خبر دی ہے۔ واقعے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

علاوہ ازیں قلقیلیہ کے مشرقی علاقے میں تین صہیونی شدت پسندوں نے رعب و وحشت ایجاد کرنے کی کوشش کی۔ فلسطینی عوام کی جانب سے پتھراؤ کے بعد تینوں صیہونی زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
 

News ID 1918450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha