23 جولائی، 2023، 12:17 PM

بنگلا دیش میں مسافر بس تالاب میں گرگئی؛ 17 افراد جاں بحق

بنگلا دیش میں مسافر بس تالاب میں گرگئی؛ 17 افراد جاں بحق

بنگلا دیش میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر تالاب میں گر کر ڈوب گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ حادثہ ضلع جھلکٹھی میں پیش آیا جہاں 60 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی بس تالاب میں گر گئی۔ حادثہ گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے کے باعث پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھت پر ایک درجن سے زائد مسافر بیٹھے تھے، رفتار بھی تیز تھی اس لیے موڑ کاٹتے ہوئے بس توازن کھو بیٹھی۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کے دوران 35 افراد کو تالاب میں سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 17 لاشیں بھی نکالی گئیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈرائیور اور بس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

News ID 1917978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha