1 جولائی، 2023، 9:45 AM

جارح ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یمنی وزیر دفاع

جارح ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یمنی وزیر دفاع

فوجی ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج جارح ممالک پر کاری وار کرتے ہوئے جارح ممالک کو زمینی، فضائی اور سمندری حدود سے باہر کریں گی اور دشمن کی سرزمین کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے کہا ہے کہ یمنی افواج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کی ہے کہ یمنی افواج جارح قوتوں کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ اگر حملہ آور ممالک یمن کے مطالبات کا شفاف جواب نہ دیں تو یمنی افواج طاقت کے بل بوتے پر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گی۔

میجر جنرل یحیی سریع یمنی صوبہ جیزان میں اگلے مورچوں کا دورہ کررہے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی کے 18 مہینے بعد یمنی فوج مکمل آمادہ ہے اور انصاراللہ کے سربراہ کے حکم کے مطابق جارح ممالک پر کاری وار کرتے ہوئے جارح ممالک کو زمینی، فضائی اور سمندری حدود سے باہر کریں گی اور دشمن کی سرزمین کے اندر کاروائی کرتے ہوئے ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم صلح کرنے والوں کے ساتھ صلح اور جنگ کرنے والوں کے ساتھ جنگ کریں گے۔
دوسری طرف یمنی وزیردفاع محمد ناصر العطیفی نے مختلف مقامات پر فوجی تنصیبات اور محاذوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے اتحاد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ دشمن یمن کو کمزور کرنے کے لئے داخلی انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اور طبیعی حالات یمنی عوام کے اتحاد کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم پورے وجود کے ساتھ یمن کی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔ یہ کام بیرونی جارح قوتوں کو ملک سے باہر کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے جارح ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی تمہاری خواہش کے مطابق نہیں رہے گی۔ یمنی افواج پوری حکمت عملی کے ساتھ جواب دیتے ہوئے خطے میں طاقت کا توازن بدل دے گی۔ اگر حملہ آور ممالک صلح کے خواہاں ہیں تو یہی ان کے لئے بہتر ہے ورنہ جنگ کی صورت میں ہم وسیع جنگ شروع کریں گے جس کا کوئی اختتام نہیں ہوگا۔

News ID 1917527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha