22 جون، 2023، 11:00 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی عرب امارات کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ کی عرب امارات کے سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں ایران اور عرب امارات کے سربراہان مملکت کو دورے کی دعوت کا تبادلہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے عرب امارات کے پہلے دورے کے موقع پر میزبان ملک کے سربراہ شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے علاوہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور سفارتی مسائل پر گفتگو کی۔ 

دونوں رہنماؤں نے تجارت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اور عرب امارات باہمی تعاون کے مسائل پر متفقہ رائے رکھتے ہیں۔

اس موقع پر مشرق وسطی اور عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں امن کی بحالی اور علاقائی ممالک کے مفادات کی خاطر مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کی جانب عرب امارات کے سربراہ کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔ شیخ محمد بن زاید نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے صدر رئیسی کو عرب امارات کے دورے کی دعوت دی۔

News ID 1917346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha