مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے علی اکبر احمدیان کو ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کا نیا سیکریٹری مقرر کیا ہے۔
بریگیڈئر جنرل علی اکبر احمدیان کو ایڈمرل علی شمخانی کی جگہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈمرل علی شمخانی 10 سال سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور اس کونسل میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کا نمائندہ بھی تھے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے اپنے حکم نامے میں ایڈمرل علی شمخانی کی گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ جنرل علی اکبر احمدیان اس سے قبل، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے اسٹریٹجک سینٹر کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ