مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورۂ شام کے حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ اس دورہ کی اہمیت سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی پہلوؤں کے علاوہ مزاحمت کے سیاسی ارادہ اور حکومت کی ڈپلومیسی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور دوسرے تمام شہداء جن کے دم سے ایران اور علاقے میں امن و امان قائم ہوا ہے، ان پر سلام ہو۔
یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی دو روزہ دورے پر شام پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ شام کے صدر بشار اسد کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ