2 مئی، 2023، 8:43 AM

مقبوضہ فلسطین، کار بم دھماکے میں ایک صہیونی ہلاک

مقبوضہ فلسطین، کار بم دھماکے میں ایک صہیونی ہلاک

صہیونی پولیس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کی شرح بڑھ گئی ہے جو گذشتہ تین سالوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے کریات بیالیک میں کار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک صہیونی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کار کا ڈرائیور کے بھی ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔ اسرائیل ہیوم نے کار ڈرائیور کی عمر 25 سال بتائی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صہیونیوں کے مظالم بڑھنے کی وجہ سے فلسطینی عوام نے بھی مزاحمت شروع کی ہے اسی وجہ سے مختلف شہروں میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کی شرح بڑھ گئی ہے جو گذشتہ تین سالوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

مزاحمتی واقعات کی وجہ سے صہہیونی فورسز مغربی کنارے کے جوانوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کررہی ہیں۔ گذشتہ سال کی نسبت گرفتاریوں کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ باہمی جھڑپوں میں صہیونیوں کے ہلاک ہونے کی شرح بھی اس سال کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

News ID 1916211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha