11 اپریل، 2023، 8:27 PM

مسجد اقصیٰ پر جارحیت سے باز رہے، حماس

مسجد اقصیٰ پر جارحیت سے باز رہے، حماس

فلسطینی تنظیم حماس نے مسجد اقصی پر غاصب صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت مسجد اقصی پر جارحیت کا ارتکاب نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقاومتی تنظیم حماس نے فلسطینی عوام سے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں کثیر تعداد میں اعتکاف میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے غاصب صہیونی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے مسجد اقصی اور نمازیوں پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حماس نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے خلاف صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں۔

درایں اثناء نابلس کے جنوبی علاقے دیرالحطب میں صہیونیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی جوان شہید ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نابلس کے مشرق میں غاصب افواج نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ صہیونی فوج کے ترجمان کے مطابق گاڑی میں سوار جوانوں نے اسرائیلی چوکی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود سپاہیوں کی فائرنگ سے دو حملہ آوروں کی موت واقع ہوئی۔

News ID 1915834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha