3 مارچ، 2023، 8:44 PM

روس مخالف تقریر، عمران خان نے سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا

روس مخالف تقریر، عمران خان نے سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا

انہوں ںے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں، جنرل (ر) باجوہ نے روس کی مخالف میں تقریر کی، اس تقریر پر جنرل (ر) باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں گا تو یہ نہیں ہوسکتا، چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر اور میری اہلیہ پر ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت کر دیں، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہیں، اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو وہ کیا کریں؟ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف انہیں اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الہٰی کے ساتھ وفا داری دکھانی ہے، میں کسی کیساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا، جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے، یہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی تھی کہ مجھے ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے، مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہوگی، ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں، اوور سیز پاکستانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں، مخصوص نشستوں پر خواتین بھی چاہتی ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے؟ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریر کی، اس تقریر پر جنرل (ر) باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیئے۔

News ID 1915027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha