مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں بلند پرواز کرتے ہوئے ڈالر کی قدر میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 روپے ہوگئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 16 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آگئی۔
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات اور بیشتر مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط سے رواں ہفتے بھی اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کی خبروں سے ڈالر کی پرواز جاری ہے۔
اس طرح سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ