مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ فرانس میں بورڈیوکس کے قریب رومن کیتھولک اسکول میں ہسپانوی زبان پڑھانے والی 50 سالہ استانی کو لیکچر کے دوران طالب علم نے قتل کردیا۔قاتل طلبہ کے ہم جماعتوں نے بتایا کہ 16 سالہ طالب علم اپنی نشست سے اُٹھا اور استانی کے قریب پہنچ کر تحمل سے کوئی بات کرنے لگا۔ پھر وہ دروازے کی جانب بڑھا اور دروازہ بند کر کے ٹیچر کی جانب لپکا۔
پلک جھپکتے میں طالب علم نے استانی کے سینے پر چھری کے پے در پے وار کیے جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ طالب علم آلہ قتل سمت بھاگ کھڑا ہوا۔بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد طالب علم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ طالب علم نے اعترافی بیان میں کہا کہ اسے کان میں آوازیں آتی تھیں کہ خاتون ٹیچر کو قتل کردو۔
آپ کا تبصرہ