مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل حسین رحیمی نے آذربائیجانی سفارت خانے پر مسلح حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مسلح شخص جمعے کی صبح آذربائیجانی سفارت خانے میں داخل ہوا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہو گئے۔
تہران پولیس کے سربراہ نے مزید کہاکہ پولیس کی فوری کارروائی سے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ شخص اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سفارت خانے میں داخل ہوا، کہاکہ ابتدائی تفتیش میں حملہ آور نے بتایا ہے کہ اس دہشت گردانہ اقدام کا مقصد ذاتی اور خاندانی مسائل تھے۔
آپ کا تبصرہ