مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی شہر خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ میں سی ٹی ڈی کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہوئے۔ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت دونوں سی ٹی ڈی افسران ہوٹل پر کھانا کھانے پہنچے تھے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جنوبی پنجاب شہزاد سلطان نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔اے آئی جی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہوٹل کی پارکنگ میں پیش آیا، ایک انسپکٹر نے بھاگ کر جان بچائی۔
آپ کا تبصرہ