4 جون، 2005، 6:18 PM

اڈواني آج كل پاكستان كے دورے پر ہيں

بھارتيہ جنتا پارٹي كے سربراہ لال كرشن اڈواني نے قائد اعظم محمد علي جناح كے مزار پر حاضري دي ہے

بھارتيہ جنتا پارٹي كے سربراہ لال كرشن اڈواني نے كراچي ميں قائد اعظم محمد علي جناح، ان كي بہن فاطمہ جناح اور پاكستان كے پہلے وزير اعظم لياقت علي خان كے مزار پر حاضري دي ہے

مہر خبر رساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اڈواني اسلام آباد سے پي آئي اے كي پرواز پر اپني جائے پيدائش كراچي پہنچے اطلاعات كے مطابق بھارتيہ جنتا پارٹي كے سربراہ لال كرشن اڈواني نے كراچي ميں قائد اعظم محمد علي جناح، ان كي بہن فاطمہ جناح اور پاكستان كے پہلے وزير اعظم لياقت علي خان كے مزار پر حاضري دي

ہندوستان ميں حزبِ اختلاف كے رہنماء اڈواني نے قائد اعظم كے مزار پر حاضري دينے كے بعد مہمانوں كي كتاب ميں قائد اعظم كو اچھے كلمات سے ياد كيا ہے

بي جے پي كے سربراہ نے لكھا ہے كہ تاريخ ميں ايسے تو كئي لوگ مل جاتے ہيں جنہوں نے تاريخ كے اوراق پر نشان چھوڑے ہيں ليكن ايسے كم لوگ ہوتے ہيں جو درحقيقت تاريخ تخليق كرتے ہيں انہوں نے كہا كہ جناح ايسے ہي چند لوگوں ميں سے تھے

اڈواني اپنے اہل خانہ كے ساتھ صبح دس بج كر پچيس منٹ پر مزار پر پہنچے ان كے ساتھ ان كي بيگم كملا اڈواني، بيٹي پراتبھا، بہو اور بيٹا بھي تھے

اس موقع پر صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے ايل كے اڈواني نے كہا كہ محمد علي جناح نے جس چيز كومقصد بنايا اسے حاصل كيا پاكستان بنيادي طور پر جناح كي تخليق ہے انہوں نے كہا كہ اس دور كے بڑے بڑے دانشوروں كا كہنا تھا كہ جناح ہندو مسلم اتحاد كي علامت ہيںياد رہے كہ ايل كے اڈواني كا بچپن سندھ ميں ہي گزرا ہے

News ID 191377

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha