مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے متوقع دورہ اردن کا اعلان کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اردن میں ہونے والے بغداد 2 سربراہی اجلاس میں شرکت کی سرکاری دعوت کے بعد وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ایران کی جانب سے اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ