مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاک افغان سرحد پر کلی شیخ لعل محمد کے علاقے میں پاکستانی اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سےشہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیویز حکام کے مطابق گھروں میں متعدد گولے گرنے سے 2 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق بوغرا اور کسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولے گرے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اور بارڈر روڈ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے اسپتال کا دورہ کیا۔اس دوران ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کیلئے رابطے کیے جارہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ