مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اڈیشہ میں ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت بھدرک کپیلاس سیکشن کے کورائی اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک مال گاڑی کے حادثہ کا شکار ہو جانے سے کم از کم دو افراد جانبحق اور کچھ کئی زخمی ہو گئے۔ ریلوے کی باضابطہ اطلاع کے مطابق کھردہ روڈ ڈویژن کے تحت صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث ویگن گرنے سے ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور دونوں جانب سے ٹریک پر ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔ ریلوے کی ایکسیڈنٹ ٹرین اور ایکسیڈنٹ ریلیف میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ ڈویژنل ریلوے منیجر اور دیگر افسران بھی کورائی اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیل کا انتظار ہے۔
اڈیشہ میں ایسٹ کوسٹ ریلوے کے تحت بھدرک کپیلاس سیکشن کے کورائی اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک مال گاڑی کے حادثہ کا شکار ہو جانے سے کم از کم دو افراد جانبحق اور کچھ کئی زخمی ہو گئے۔
News ID 1913280
آپ کا تبصرہ