6 نومبر، 2022، 10:58 AM

پاکستانی وزیراعظم کل مصر روانہ ہونگے

پاکستانی وزیراعظم کل مصر روانہ ہونگے

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7-8 نومبر 2022 کو ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ‘‘ میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی 27ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔ COP-27 کی مصری صدارت کی دعوت پر، وزیر اعظم 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ’’کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز‘‘ پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز میں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے.

News Code 1913003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha