مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس کے سربراہ احمد طاہری نے کہاہے کہ کچھ دیر پہلے مسلح افراد نے زاہدان کی جمہوری اسلامی اسٹریٹ پر واقع مولائے متقیان مسجد کے سامنے حجت الاسلام سجاد شہرکی کو گولی مار کر شہید کر دیا گیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے اور جلد مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ فسادات کے دوران بعض شرپسند عناصر سیستان و بلوچستان میں شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ