3 نومبر، 2022، 4:54 PM

عمران خان کی حالت تشویشناک نہیں،پاکستان تحریک انصاف

عمران خان کی حالت تشویشناک نہیں،پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہیں، فیصل جاوید کو پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے، حالت فی الحال بہتر ہے،  تشویشناک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، فائرنگ کے وقت میں کنٹینر کے اوپر نہیں اندر تھا۔

News ID 1912955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha