1 اکتوبر، 2022، 6:16 PM

کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشتگردانہ حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشتگردانہ حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی ادارے پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کابل کے علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں قیمتی معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے گہرے اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ہم دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News ID 1912521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha