18 اگست، 2022، 5:32 PM

پاکستانی وفاقی وزیرِ اوورسیز پاکستانیز کا بلاول بھٹو زرداری کو زائرین اربعین سے متعلق مراسلہ

پاکستانی وفاقی وزیرِ اوورسیز پاکستانیز کا بلاول بھٹو زرداری کو زائرین اربعین سے متعلق مراسلہ

پاکستانی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلہ میں عراق اور ایران جانے والے پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلہ میں عراق اور ایران جانے والے پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستانی وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے ایک جامع پالیسی مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اربعین کے موقع پر ہر سال لاکھوں زائرین امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے عراق جاتے ہیں۔ 

ایران اور عراق کے ویزوں کے حصول میں زائرین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور بعض لوگ زیارت کے بہانے عراق اور ایران جاتے ہیں اور وطن واپس نہیں آتے، ایسے مٹھی بھر لوگوں کی وجہ سے حقیقی عازمین کو مشکلات کا سامنا ہے اور پالیسی کے تحت سالار کو تمام زائرین کو وطن واپس لانے کا پابند کیا جائے اور زائرین کو واپس نہ لانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی حکومت سے چالیس سال سے کم عمر کے زائرین کے ویزوں پر عائد پابندی ختم کروائی جائے اور پاکستانی زائرین کو ایران میں ملٹی انٹری ویزا دینے پر بات چیت کی جائے۔

ساجد طوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ زائرین کو لے جانے والی پاکستانی بسوں کو ایران اور عراق میں داخلے کی اجازت دلوائی جائے اور  پاکستانی زائرین کے لیے مہران یا شلمچہ بارڈر کے ذریعے عراق جانے والے زمینی روٹ بحال کئے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹی انٹری ویزہ کے متعلق ایرانی حکام سے بات چیت ہو چکی ہے اور عنقریب پاکستانی زائرین کو ایران کے ڈبل انٹری ویزے کی اجازت دی جائیگی۔

News ID 1912048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha