مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے اینٹلیجنس ادارے نے اعلان کیا ہےکہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کلوزاپ ﴿گرین ہاوس﴾ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ممنوع ہے۔
مذکورہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام آرٹسٹوں اور خاص طور پر ڈاکیومنٹریز بنانے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈاکیومنٹری بنانے کے حوالے سے سرگرم کلوزاپ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایک صہیونی ادارہ ہے جو غاصب اسرائیل کی مادی اور معنوی امداد و حمایت سے کام کر رہا ہے۔ ادارہ اس سے پہلے گرین ہاوس کے نام سے کام کر رہا تھا۔ اس کے پس پردہ حامیوں کی حقیقت فاش ہوگئی ہے جبکہ اس نے مسلمان ملکوں میں موجود حساسیت سے بچنے کے لئے اپنی رجسٹریشن تل ابیب سے بروکسل منتقل کردی ہے۔ لہذا ایرانی شہریوں کا اس صہیونی ادارے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ممنوع ہے اور اس کے ساتھ کام کرنے والوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کے مطابق اور قانونی ذرائع سے نمٹا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ