8 جون، 2022، 10:12 AM

سلمان خان نے دھمکی آمیز خط کے بعد ممبئی چھوڑ دیا

سلمان خان نے دھمکی آمیز خط کے بعد ممبئی چھوڑ دیا

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اہم اداکار سلمان خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اہم اداکار سلمان خان نے جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد ممبئی چھوڑ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے دھمکی آمیز خط ملنے پر سوبربان باندرا کے علاقے میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا اور معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اطراف میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کردیا جبکہ حکام نے دبنگ خان اور ان کے والد کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد سلمان خان اپنے ذاتی محافظوں اور پولیس کی سخت سکیورٹی میں پیر کی رات ممبئی ایئرپورٹ سے حیدرآباد کیلیے روانہ ہوئے ہیں۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ دبنگ خان کسی خوف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے حیدرآباد گئے ہیں،سلمان خان کی آمد کے پیش نظر حیدرآباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان اور اُن کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکی سے متعلق ایک خط موصول ہوا، جس کے پیش نظر پولیس نے دونوں کو مصروفیات مختصر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی پینل کوڈ 506 کے تحت باندرا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

News Code 1911128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha