30 مئی، 2022، 10:42 AM

ایرانی صدر رئیسی نے تاجیکستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا

ایرانی صدر رئیسی نے تاجیکستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد محل میں تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور میدان میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ واضح رہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کل رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں وہ آج ایرانی صدر ابراہیم رئيسی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1911030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha