29 مئی، 2022، 6:45 PM

تاجیکستان کے صدر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

تاجیکستان کے صدر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان ایران کے صدر کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ تاجیکستان کے صدر دورہ تہران کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے گذشتہ برس تاجیکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا تھا اور اس اجلاس میں ایران شانگہائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بھی منتخب ہوگیا۔ ایرانی صدر نے دورہ تاجیکستان کے دوران تاجیکستان کے صدر کو ایران کے دورے کی دعوت دی تھی۔

News ID 1911024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha